Nov ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran

ٹوویلو کے وزیر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی اجلاس کو پانی کے اندر کھڑے ہو کر خطاب کیا۔

ماحولیات کے سلسلے میں کوپ ۲۶ کے زیر عنوان اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت گلاسگو میں جاری بین الاقوامی اجلاس کو ٹوویلو کے وزیر خارجہ نے اس حال میں خطاب کیا کہ وہ گھٹنوں تک پانی میں کھڑے ہوئے تھے۔

انکے اس اقدام کا مقصد یہ تھا کہ وہ دنیا کو کلائیمیٹ چینج یا ماحولیاتی تبدیلیوں کی بابت خبردار کریں اور بتائیں کہ ان کا ملک دنیا میں موجود قدرتی برف کے ذخائر (گلیشیئر) کے پگھلنے اور پانی ہونے کے سبب ڈوبنے کے خطرے سے روبرو ہو گیا ہے۔

ٹوویلو پیسیفک اوشن میں واقع ایک چھوٹا سا جزیرہ ای ملک ہے جس کی کل آبادی ۱۲ ہزار سے بھی کم ہے۔

ٹیگس