Nov ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran

خود ساختہ صیہونی حکومت کی خاتون سفیر جسے لندن کی فیکلٹی آف اکانومکس میں تقریر کے لئے دعوت دی گئی تھی، فلسطین کے حامیوں کے سخت اعتراض اور مظاہرے کے بعد بھاگ کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئیں۔

خودساختہ صیہونی ریاست کی سفیر «زیپی هوتوولی» (Tzipi Hotovely) جب لندن کی فیکلٹی آف اکنامکس میں تقریر کرنے کیلئے آئیں تو یونورسٹی کے طلباء و طالبات اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والوں نے ان کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور اسرائیلی سفیر تقریر کرنے کے بعد سراسیمگی کی حالت میں فوری طور پر یونیورسٹی سے فرار کر گئیں۔

لندن میں مقیم یہودیوں نے بھی یونورسٹی کے  سامنے اسرائیل کی سفیر کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں طلباء و طالبات سے اظہار یکجہتی کیلئے انہوں نے مظاہرہ کیا۔

ٹیگس