Nov ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran

صیہونی میڈیا نے تل ابیب شہر کی ایک پارکینگ میں شدید آتشزدگی کی خبر دی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبری زبان کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کی رات خبر دی تھی کہ جنوبی تل ابیب کی ہاتساویرا سڑک پر واقع پارکینگ میں شدید آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احارنوت نے پارکینگ میں دھماکے کی خبر دی اور اس کے بعد آتشزدگی کی اطلاع دی۔

فائر بريگیڈ کے اہلکاروں نے فورا ہی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن دیکھتے ہی دیکھتے آگ اطراف میں بھی پھیل گئی۔

 

ٹیگس