Nov ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں بچے تیزی سے کورونا وایرس میں مبتلا، والدین کے لئے انتباہ

امریکہ میں بچے تیزی سے کورونا وایرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

امریکہ میں بچوں کے ڈاکٹروں کی اکادمی نے ملک میں بچوں کے کورونا وایرس کووڈ-19 کی چپیٹ میں آنے کی خبر دی ہے۔ سی ان ان کے مطابق، تازہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کی بہ نسبت امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والے بچوں کے کیس میں 22 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس یا بچوں کے ڈاکٹروں کی اکادمی کا کہنا ہے کہ ملک میں کووڈ-19 کی چپیٹ میں آنے والے بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، لیکن بزرگوں کی بہ نسبت بچے اوسطا بہت کم اسپتال میں بھرتی ہوتے ہیں۔

بچوں کو دوسرے ایج گروپ کی بہ نسبت کم ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

امریکہ میں جاری شدہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تکپانچ سے گیارہ سال تک کے 8300 بچے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں جن میں سے اب تک 94 بچے لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔

امریکہ کووڈ-19 سے 7 لاکھ 84 ہزار اموات کے ساتھ دنیا میں اس وایرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک شمار ہوتا ہے۔

 

ٹیگس