برطانیہ میں بحران ، کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ سے زیادہ
برطانیہ کے وزیر صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز ہونے کی اطلاع دی ہے۔
برطانوی وزیر صحت نے جمعرات کی شب ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 47240 نئے مریض سامنے آنے کے بعد برطانیہ میں اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 1 کروڑ 21497 ہوگئی ہے۔
برطانیہ کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 44437 بتاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس میں بدھ کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مقابلے میں 147 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
برطانیہ کورونا وائرس سے سخت متاثر ہوا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی منسوخی اور حفظان صحت سے متعلق اصولوں کی پابندی میں کمی کے باعث برطانیہ یورپ میں ایک بار پھر کورونا کے پھیلاؤ کا مرکز بن گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم بوریس جانسن کی حکومت پر کورونا وائرس کے سلسلے میں صحیح اور شفاف طور پر عمل نہ کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت کی پالیسیاں کورونا کے خطرے کی سنگینی کے مطابق مرتب نہیں کی گئیں۔