Nov ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • کورونا کے بڑھتے معاملات پر نیویارک میں ابتر صورت حال اور المیے کا اعلان

امریکی ریاست نیویارک کی گورنر نے کرونا کے بڑھتے معاملات پر اس ریاست کی صورت حال کو ابتر قرار دے دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اپریل دو ہزار بیس کے بعد کورونا کے معاملات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور اسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا مریضوں کی یومیہ تعداد تین سو تک پہنچ گئی ہے،اسی بات کے پیش نظر ریاست کی گورنر کٹی ہاچول نے ایک بیان میں کہ اس ریاست کی صورت حال کو ایک المیہ قرار دیا ہے۔

ورلڈ میٹرز مرکز کے اعلان کے مطابق امریکہ میں چار کروڑ، نوے لاک، پچاس ہزار، نو سو سترہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ اس وبا میں اب تک سات لاکھ، ننانوے ہزار، ایک سو اڑتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس