Nov ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۴ Asia/Tehran
  • ونزوئیلا کا بڑا بیان، یورپی یونین کے معائنہ کار جاسوس تھے

ونزوئیلا کے صدر کا کہنا ہے کہ معائنے کے بہانے یورپی یونین کے معائنہ کار جاسوسی کے لئے آئے تھے۔

نیکولس مادرو کا کہنا ہے کہ 12 نومبر کے مقامی انتخابات کا معائنہ کرنے کے مقصد سے یورپی یونین کے جو معائنہ کار ونزوئیلا آئے تھے ان کا مقصد جاسوسی کرنا تھا۔

اس بارے میں ونیزوئیلا کے قومی ٹی وی پر بولتے ہوئے مادورو نے کہا کہ یورپی یونین کے جاسوسوں کی ٹیم، ونزوئیلا کے انتخابات کو غلط ثابت کرنے کے لئے کوئی بھی دلیل پیش نہيں کر سکی۔

مادورو کے مطابق یورپی یونین کے مبصر ملک کے دشمن کے طور پر ونزوئیلا آئے تھے۔ ان کی پوری کوشش یہ تھی کہ ہمارے ملک کے انتخاباتی نظام میں کوئی خامی نکالی جائے لیکن اپنی اس کوشش میں وہ ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاسوس تھے، مبصر نہيں تھے۔

انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ پورے ملک میں آزادی کے ساتھ گھوم پھر رہے تھے، اسی درمیان انہوں نے جاسوسی بھی کی۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے۔ ونیزوئیلا کے الیکشن کمیشن کے مطابق ان انتخابات میں حکمراں جماعت کو زبردست کامیابی ملی ہے۔ ان انتخابات میں عوام کی شرکت 41.8 فیصد تھی۔

ٹیگس