Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، چار ہلاک و زخمی

امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست جارجیا کے ریکس  نامی  علاقے میں پیش آیا۔ ریکس کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ امریکہ میں تشدد، اغواء اور مسلح حملوں کی لہر آئی ہوئی ہے۔

امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تقریبا دو سو ستر سے تین سو ملین افراد کے پاس آتشیں ہتھیار موجود ہیں یعنی ہر امریکی کے پاس کم سے کم ایک ہتھیار ہے۔

دنیا کی آبادی کے لحاظ سے امریکہ کی کل آبادی صرف پانچ فیصد ہے لیکن تقریبا اکتیس فیصد افراد آتشیں ہتھیاروں کا استعمال  امریکی کرتے ہیں ۔

ٹیگس