Dec ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • اولاف شولز نے جرمنی کے نئے چانسلر کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

اولاف شولز کے جرمنی کے نئے چانسلر منتخب ہو نے کے ساتھ ہی خاتون رہنما انجیلا میرکل کا سولہ سالہ دور اقتدار بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

سوشل ڈیموکریٹ اولاف شولز نے جرمنی کے نئے چانسلر کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والی انجیلا مرکل کو گلدستہ پیش کر کے انہیں رخصت کیا۔ 63 سالہ شولز مرکل کی حکومت میں بطور وائس چانسلر اور وزیر خزانہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جرمنی کی نئی مخلوط حکومت یورپی اتحاد کی حامی ہے اور ماحول دوست سرمایہ کاری میں اضافہ چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل کا سول سال کا اقتدار بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

ٹیگس