Dec ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں بھیانک ٹارنیڈو نے تباہی مچا دی۔ ویڈیو

امریکی ریاست کنٹاکی میں قدرت کے ہولناک قہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

امریکی ریاست کنٹاکی میں آئے بھیانک ٹارنیڈو نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ اطلاعات کے مطابق اس ہولناک قدرتی قہر نے کم از کم ستر لوگوں کی جان لے لی جبکہ دسیوں زخمی ہو گئے۔ تباہی کی وسعت کے پیش نظر امریکی صدر جوبایڈن نے اس علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے ہوا کے طوفان کی بلندی دس کلومیٹر تھی اور ریڈار بھی اس کی پیشگوئی کرنے سے قاصر رہے۔

جانی نقصان کے علاوہ خطے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا اور سیکڑوں مکانات مکمل طور سے یا وسیع پیمانے پر تباہی کا شکار ہو گئے اور پورا علاقہ یکایک جنگ زدہ علاقے کی صورت اختیار کر گیا۔

ویڈیو میں بڑے پیمانے پر ہوئی ہولناک تباہی کے مناظر کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگس