Dec ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • افغان عوام کے قتل عام میں ملوث امریکی فوجیوں کو سزا دی جائے، چین کا مطالبہ

چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی مشرقی ایشیا اور ایشیا پیسیفک علاقے میں تفرقہ ڈالنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے افغان عوام کے قتل عام میں ملوث امریکی فوجیوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

چائنا ڈیلی کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے افغان عوام کے قتل عام میں ملوث امریکی فوجیوں کو سزا نہ ملنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنٹاگون کے کابل میں ڈرون کے ذریعے‏عام لوگوں پر حملے میں ملوث اپنے فوجیوں کے سزا نہ دینے کے فیصلے پر خاموش نہیں بیٹھا نہیں رہا جا سکتا۔

وانگ نے کہا کہ جس وجہہ سے زیادہ غم و غصہ ہے وہ یہ کہ امریکہ اس قتل عام کے ذمہ داروں کو عدالتی تحفظ دے کر انکی جرأتیں بڑھا رہا ہے۔ چین نے کابل قتل عام کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پنٹاگون نے ان امریکی دہشتگردوں کے خلاف کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 29 اکتوبر کو کابل میں ڈرون حملے میں ملوث تھے۔ امریکہ کے اس دہشتگردانہ حملے میں 10 بے گناہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں اکثر بچے بتائے جاتے ہیں۔

مزید دیکھیئے:افغانستان میں عام شہریوں کے قتل عام پر امریکہ میں کوئی سزا نہیں

ٹیگس