بائیڈن پھر بھولے، کملا کو بتایا... ویڈیو
امریکی صدر جو بائیڈن نے نائب صدر کملا ہیرس کو صدر بتا دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر غلطی کرتے ہوئے کہا کہ صدر کملا ہیرس ہارورڈ کی ایک فارغ التحصیل ہیں جن پر فخر کیا جانا چاہئے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب بائیڈن نے اپنے خطاب میں غلطی ہے ہے اس سے پہلے بھی امریکی صدر جو بائیڈن کی افغانستان کے بارے میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس سرخیاں بٹور چکی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضہ کرنے والے طالبان کی مذمت کرتے ہوئے کئی غلطیاں کر ڈالیں۔
وہ پریس کانفرنس ہال میں موجود نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینا ہی بھول گئے، قطر کے دار الحکومت کا نام غلط بتایا وغیرہ وغیرہ۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ کابل ایئرپورٹ پر اترنے والے افراد کی سیکورٹی کی کیا گارنٹی ہے؟ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام طالبان کے نمائندوں اور قطر کے دار الحکومت جسے انہوں نے داہو کہا، سے رابطے میں ہیں۔