Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ نے پسپائی اختیار کرلی، چین کے سرمائی اولمپک میں شرکت کرے گا

امریکہ نے چین کے خلاف سخت گیر موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے، بیجنگ سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بعض عہدیداروں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے بتایا ہے کہ امریکہ نے بیجنگ سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے، وزارت خارجہ اور پینٹاگون کے اٹھارہ عہدیداروں کے لیے ویزے کی درخواست کی ہے۔
اس سے پہلے امریکہ نے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بہانہ کرکے، بیجنگ سرمائی اولمپک دوہزار بائیس کے سفارتی بائیکاٹ کا عندیہ دیا تھا۔
واشنگٹن کے اس اعلان کے بعد کینیڈا، آسٹریلیا، اور برطانیہ جیسے اس کے دم چھلا ممالک نے بھی کہا تھا کہ وہ بھی اس معاملے میں امریکہ کی پیروی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم جنوبی کوریا جیسےامریکی اتحادی نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔
بعد ازاں چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بڑے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب کا سفارتی بائیکاٹ کرنے والے ممالک کو بھی امریکہ کی مانند اپنی اس غلطی کا خمیازہ بھگتا پڑے گا۔

ٹیگس