Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

برطانیہ میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، برطانیہ میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے عام شہریوں پر اس سال موسم سرما کے دوران روزمرہ کے اخراجات کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اشیائے خورد و نوش کے علاوہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس سال موسم سرما میں بہت سے خاندانوں کو کھانے پینے یا گھروں کو گرم رکھنے میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہوگا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور یورپی یونین سے علیحدگی کی وجہ سے برطانیہ کی اقتصادی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے۔کورونا وائرس کے اقتصادی اثرات کے پیش نظر برطانیہ کے عوام کو ایندھن کے بحران، بے روزگاری اور افراط زر میں اضافے کی وجہ سے، کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیگس