Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran

کہا جارہا ہے کہ قزاقستان میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔ اس درمیان روس نے کہا ہے کہ نیٹو پر اپنی قلمرو میں اضافے کا بھوت سوار ہوگیا ہے۔

ماسکو میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے قزاقستان کے حالیہ واقعات کے بارے میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے دوست ملک کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

قزاقستان کے صدر نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری بدامنی میں غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے انہوں نے سیکورٹی فورسز کو حکم دیا کہ بلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی ماردو۔ 

قزاقستان کے صدر نے کہا کہ روس اور دیگر ملکوں کے فوجی ان کی درخواست پر آئے ہیں اور سیکورٹی کی برقراری تک وہ وقتی طور پر قزاقستان میں موجود رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر ملکوں سے تربیت یافتہ تخریب کار عناصرملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ 

ٹیگس