Jan ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • یوکرین کی سرکاری ویب سائٹوں پر ہیکروں کے حملے

روس کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے درمیان یوکرین نے سرکاری ویب سائٹوں پر سائبر حملوں کی خبر دی ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق حکومت یوکرین نے کہا ہے کہ متعدد سرکاری ویب سائٹوں کو بڑے سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق، یوکرین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کو بھی وسیع سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 یوکرین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد اس پر یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ یوکرین والوں تمہاری ساری معلومات اوپن ہو چکی ہیں، پریشان رہو اور اس سے بھی بدتر صورتحال کا انتظار کرو۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی وزارت تعلیم اور دفاع کی ویب سائٹ  بھی  ہیکروں کے حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔

یوکرین کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ایک انتہا پسند یوکرینی گروپ نے سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔  

 

ٹیگس