Jan ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے: روس

روس کے نمائندے نے بلومبرگ کی جانب سے ان کے بیان کو تحریف کرنے پر کہا کہ ویانا مذاکرات مثبت سمت کی جانب گامزن ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی اداروں میں تعینات روس کے خصوصی نمائندے میخائل اولیانوف نے بلومبرگ کی ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ بلومبرگ کی خبر میں کئی اہم الفاظ کو نظر انداز کیا گیا۔ میں نے کہا تھا کہ اگر ویانا مذاکرات موجودہ رفتار کے تحت آگے بڑھے تو اس کی رفتار کو تمام شرکاء کی مشترکہ کوششوں سے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔

عالمی اداروں میں تعینات روس کے خصوصی نمائندے  کا بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب یورپ اور امریکہ کے نمائندوں نے اپنے وعدوں پر عمل در آمد کرنےکے بجائے پابندیوں کے خاتمے کیلئے ایران پر دباو ڈالنے کے ہتھکنڈے استعمال کئے کہ مذاکرات کا دورانیہ کم ہے۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ  انریکہ مو رے کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پابندیوں کے خاتمہ اور دیگر موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال  اور پابندیوں کے خاتمہ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدگی اور عزم کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی ہے اور جب تک ضروری ہو ویانا میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثر مذاکرات کار کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکراتی عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں یہ امکان ہے کہ مذاکرات کا یہ دور گزشتہ ادوار کے مقابلے میں طویل ہوگا۔

ٹیگس