Jan ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • گزشتہ ہفتہ کورونا دور کا بدترین ہفتہ رہا، عالمی ادارہ صحت کا دعویٰ

عالمی ادارہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے نتائج کے اعتبار سے بدترین ہفتہ رہا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے دنیا میں دو کروڑ دس لاکھ سے زائد کورونا کے نئے معاملات درج کئے گئے اور اس طرح گذشتہ ہفتہ دنیا میں کورونا قہر کے لحاظ سے بدترین ہفتہ رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سترہ سے تیئیس جنوری کے دوران تقریبا پچاس ہزار افراد کورونا کے نتیجے میں ہلاک ہوئے جبکہ دو کروڑ دس لاکھ سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے۔

اس ادارے کے مطابق کورونا کے یہ اعداد و شمار، اس وبائی مرض کے آغاز سے ابتک کا ایک ریکارڈ بن گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس میں  تین علاقوں منجملہ مشرقی بحیرہ روم کے ملکوں جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ قابل ذکر ہے جہاں کورونا کے نئے معاملات تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں ۔

ڈبلیو ایچ او نے دعویٰ کیا کہ کورونا کے معاملات میں نواسی فیصد سے زائد اومیکرون کے ہیں۔

ٹیگس