Feb ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیر اعظم کا جھوٹ پھر پکڑا گیا

اسرائیل کے سیکورٹی ذرائع نے بینت کی لیزر دھاندھلی کو برملا کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سیکورٹی ذرائع نے لیزر ائیرڈیفنس سسٹم کے بارے میں وزیر اعظم کے گزشتہ دعوے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

اسرائیل کے باخبر سیکورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ تل ابیب میں آئی این ایس ایس سیکورٹی کانفرنس میں صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیت کے دعوے کی تردید کر دی ہے  جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک سال کے اندر پورے اسرائیل کو لیزر دفاعی دیواروں سے مسلح کر دیا جائے۔

رای الیوم نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نے سالانہ سیکورٹی کانفرنس میں دعوی کی تھا کہ صیہونی حکومت، راکٹوں، میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بچاو کے لئے اپنی حفاظت کے تناظر میں ایک سال کے اندر لیزر وال یا لیزر ڈیفنس سسٹم سے مسلح ہو جائے گی لیکن اسرائیل کے سیکورٹی ذرائع نے اس دعوے کی تردید کر دی۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل-7 اور دوسرے عبری زبان کے میڈیا چینلز نے مختلف سیکورٹی ذرائع کے حوالے اس سسٹم کی پیشرفت کے بارے میں کہا کہ لیزر سسٹم، ایک سال تک تیار نہیں ہو سکے گا اور اس کے استعمال کے لئے ابھی تک تجربے ہی چل رہے ہيں۔

اس ذریعے نے اس بارے میں صیہونی وزیر اعظم کے دعوے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کے تیار ہونے اور نصب ہونے میں دو سے تین سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

 

ٹیگس