صیہونی وزیر اعظم خوفزدہ، دھمکی آمیز مواد ملے کارتوس کے ساتھ
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو گولیوں کے ساتھ دوسرا دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس خبر کے چند روز بعد ہی کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو گولی کے ساتھ دھمکی آمیز مواد بھیجا گیا ہے، میڈیا نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو دوسرا دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے چینل-12 کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے اہل خانہ کو آج ایک اور دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔
چینل- 12 نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ اس نئے پیغام میں نفتالی بینیت کے ایک بیٹے کو دھمکی دی گئی ہے جس کا نام "یونٹ بینیت" ہے۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی انٹیلی جنس اینڈ انٹرنل سیکیورٹی ایجنسی "شاباک" نے اس ماہ کی 6 تاریخ کو اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم کے گھر کو ایک کارتوس کے ساتھ دھمکی آمیز مواد والا پیغام بھیجا گیا ہے۔
صہیونی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے شاباک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور تل ابیب نے میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کے بارے میں مزید تفصیلات شائع کرنے سے گریز کریں۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ پیر کے روز صہیونی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ تل ابیب کے حکام مقبوضہ علاقوں میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بیرون ملک سفر نہیں کریں گے۔
i24 کے مطابق، وزیر اعظم نفتالی بینیت، وزیر خارجہ یائر لاپید اور عبوری اسرائیلی جنگی وزیر بنی گانٹز سمیت تل ابیب کے سینئر حکام نے مستقبل قریب میں غیر ملکی سفر کے تمام منصوبوں کو منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔