Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • جب تک ضروری ہوا ، مظاہرے جاری رکھیں جائیں گے :  کینیڈا میں ٹرک مظاہرین

کینڈا کے ٹرک مالکین نے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ضروری ہوگا اس وقت تک شہر اوٹاوا کی سڑکوں کو بند رکھا جائے گا

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھے دنوں سے شہر اوٹاوا کے مرکزی علاقوں کی جانب آنے والی سڑکوں کو بلاک کرنے والے ٹرک مالکین نے کہا ہے کہ جب تک حکومت کی جانب سے جبری ویکسینیشن بند نہیں کیا جاتا تب تک وہ دارالحکومت سے باہر نہیں جائیں گے۔

کینیڈین شہریوں کی جانب سے آلودگی اور بعض ٹرک مالکین کی بدسلوکی کی شکایت کے باوجود پولیس ، مظاہروں کو روکنے میں ناکام ہے۔ 

ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال اور مظاہروں کے باعث امریکہ اور کینیڈا کے درمیان بعض سرحدیں بند ہوگئی ہیں۔

کینیڈا کے حکام کا اندازہ ہے کہ اس بدامنی سے روزانہ تقریبا آٹھ لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس