Feb ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • داعش کے سرغنہ نے خود کو اڑا دیا : امریکی صدر کا دعوی

امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ داعش کے سرغنہ نے تیسری منزل میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کا سرغنہ ابو ابراهیم القرشی شام کے صوبے ادلب میں ہلاک ہوا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ میرے حکم پر اس کے خلاف کارروائی کی گئی اور وہ اپنے انجام کو پہنچا۔

واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ نے گزشتہ رات شام کے صوبے ادلب میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ہیلی بورن آپریشن میں ایک عورت اور چند بچوں سمیت 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2019 میں داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد القرشی کو داعش کا سربراہ بنایا گیا تھا، القرشی ایک مرتبہ امریکی قید میں بھی رہ چکا تھا۔

ٹیگس