Feb ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • کورونا ویکسینیشن کے خلاف احتجاج کو لگام دینے کے لئے کینیڈا نے ایمرجنسی نافذ کر دی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دارالحکومت اوٹاوا سمیت ملک بھر میں کووڈ ویکسینیشن کو لازمی قرار دئے جانے کے خلاف جاری احتجاج کو روکنے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو اوٹاوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی حکومت نے ناکہ بندی اور کاروبار کو ذہن میں رکھتے ہوئے صوبائی اور علاقائی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک ہنگامی ایکٹ نافذ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ قانون کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کے لئے سنگین چیلنجز ہیں۔

کینیڈا کے وزیر انصاف ڈیوڈ لامیٹی کے مطابق ایمرجنسی تیس دن تک نافذ رہے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ہنگامی قانون کو نافذ کر کے بین الاقوامی سرحد اور ہوائی اڈوں جیسے اہم علاقوں کو محفوظ بنا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اب ملک کی وفاقی پولیس فورس، رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی پی ایم) کے پاس میونسپل قوانین کو نافذ کرنے کا اختیار ہوگا۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں سن انیس سو اٹھاسی کے بعد پہلی بار ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگس