Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ہوں یا اسپیکر، حال ایک جیسا ہے۔ ویڈیو

گزشتہ روز ۲ مارچ کو امریکی صدر نے ملکی ایوان نمائندگان میں ایک تقریر کی جس کے دوران خود جو بایڈن اور اسپیکر نینسی پلوسی کی غیر متوازن شخصیت کھل کر سامنے آ گئی۔

امریکی صدر جوبایڈن نومبر ۱۹۴۲ میں ریاست پینسلوانیہ میں پیدا ہوئے اور یوں انکی عمر اس وقت تقریبا اناسی برس کی ہو چکی ہے جبکہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی مارچ ۱۹۴۰ کی پیداوار ہیں اور وہ اب بیاسی برس کی ہونے کو ہیں۔

گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان میں صدر جوبایڈن نے اپنا پہلا سالانہ خطاب کیا۔ انہوں نے جہاں یوکرین کی حمایت میں بولتے وقت یوکرینی عوام کے بجائے ’’ایرانی عوام‘‘ کی حمایت کر ڈالی وہیں انکی تقریر کے دوران اسپیکر نینسی پلوسی کی عجیب و غریب حرکتیں بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

دونوں کی وقتاً فوقتاً منظر عام پر آنے والی ویڈیوز اس بات کی حکایت کرتی ہیں کہ اب پیری کے آثار نمایاں طور پر ان میں ظاہر ہونے لگے ہیں۔ حضور ذہن کا نہ ہونا، غیر متوازن حرکات و سکنات، ذہنی انتشار، خلفشار اور عدم توازن کی حکایت کرنے والے بیانات یا پھر بعض افعال کا غیر ارادی و اختیاری طور پر سرزد ہو جانا، یہ وہ مسائل ہیں جنہوں نے امریکی حکام کی مکمل ذہنی صحت کے حوالے سے عالمی بالخصوص امریکی رائے عامہ میں کچھ سوالات پیدا کر دئے ہیں۔

 

ٹیگس