Mar ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ بحرین میں انسانی حقوق کے مسئلہ پر توجہہ دے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر امریکہ کی بے توجہی پر اعتراض کرتے ہوئے اس سے اس طرف توجہہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی پر امریکی حکومت کی بے توجہی اور دونوں ملکوں کے عہدیداروں کی گفتگو میں اس موضوع کے زیر بحث نہ آنے پر اعتراض کیا ہے۔

بحرین میں 14 فروری سنہ 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی انقلاب شروع ہوا۔

بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی، انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور عوام کے ذریعے منتخب حکومت کے اقتدار میں آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن آل خلیفہ حکومت سعودی اور اماراتی فوجیوں کی مدد سے عوام کے مظاہروں کی سرکوبی کر رہی ہے۔  

آل خلیفہ حکومت نے بحرین میں اعتراض کی لہر کو دبانے کے لئے بڑی تعداد میں حزب اختلاف کے لیڈروں کو گرفتار کرکے لمبی مدت کی سزا کے ساتھ جیل میں ڈال دیا ہے۔

انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق، مغربی ایشیا میں سب سے چھوٹے ملک بحرین میں سب سے زیادہ سیاسی قیدی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں بحرینی ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسی آل خلیفہ کے واشنگٹن دورے اور امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سے انکی ملاقات کے ذکر کے ساتھ ہی، بحرینی-امریکی عہدیداروں کی ملاقات میں انسانی حقوق کے مسائل پر توجہہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ امریکی-بحرینی عہدیداروں کی ملاقات صرف اسلحوں کی خرید و فروخت اور تجارتی معاملات تک محدود رہتی ہے جو درست نہیں۔

ٹیگس