Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکا کا اعتراف، میانمار میں ہوا ہے قتل عام

 امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ واشنگنٹن کا خیال ہے کہ میانمار کی حکمراں فوج نے روہنگیا اقلیتوں کا قتل عام کیا۔

امریکا نے اسے باضابطہ انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا ہے۔ امریکا کی جانب سے یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ میانمار کی فوج نے وہاں کے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے  تاہم اس بات کو بہت پہلے سے قبول کیا جا چکا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف غیر انسانی پر تشدد اقدامات انجام دیئے ہیں۔

میانمار کی فوج اس ملک کے روہنگیا مسلمانوں کی سرکوبی کرنے کے بعد اب اس ملک میں ان افراد کے خلاف میدان جنگ میں آ گئي ہے جو اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

1 اپریل 2021 کو میانمار کی فوج نے وہاں کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا۔ اب وہ اپنی مخالفت کرنے والے ہر شخص کا تعاقب کررہی ہے۔ یہی وجہ سے فوج کی مخالف کرنے والے ہزاروں افراد اس وقت فوج کے خوف سے میانمار چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں۔

ٹیگس