Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • یورپ میں کورونا بندشوں کو ختم کئے جانے پر عالمی ادارہ صحت کی تنقید

عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا بندشیں ختم کئے جانے کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے یورپی شعبے کے سربراہ ہانس کلوگ نے مولداویہ کے دارالحکومت کیشینف میں پریس کانفرنس میں مختلف یورپی ملکوں منجلہ جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ میں کورونا بندشیں ختم اور کورونا پروٹوکول پرعمل نہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں کورونا بندشوں کو اچانک ختم کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورپی ملکوں میں کورونا بندشوں کو ختم کئے جانے کے نتیجے میں کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد میں اچانک بے تحاشا اضافہ ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقدام ایسی حالت میں عمل میں لایا گیا ہے کہ یورپ کے اٹھارہ ملکوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ یورپ میں گذشتہ ایک ہفتے میں پچاس لاکھ سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں اور تقریبا بارہ ہزار پانچ سو کورونا اموات واقع ہوئی ہیں۔

ٹیگس