یوکرین میں روس کی کارروائی میں ایک فوجی سینٹر تباہ
Mar ۲۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین میں غیرملکی جنگجؤوں کا ٹریننگ سینٹر تباہ کردیا گیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ اس نے یوکرین میں بیرونی جنگجؤوں کو ٹریننگ دینے والے ایک سینٹر کو میزائلوں سے تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ٹریننگ سینٹر کس علاقے میں تھا اور اس حملے میں کتنے بیرونی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوجی بھی یوکرین میں جنگجوؤں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ روس نے گذشتہ بدھ کو اعلان کیا تھا کہ اس نے یوکرین کے جیتومیر صوبے میں 100 یوکرینی فوجیوں اور بیرونی جنگجؤوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
روس نے یوکرین پر حملے کے شروع میں ہی تمام ملکوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے شہریوں کو روس کے خلاف جنگ کے لئے یوکرین کا سفر کرنے کی اجازت نہ دیں۔