Mar ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا بائیڈن پر حملہ، امریکی خواب چکناچور کر دیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے امریکی خواب چکناچور کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس کے موجودہ رہائیشی نے امریکی خواب چکناچور کر دیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی  بائیڈن کو دشنام بھی دیا۔

اسپوتنک نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جورجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ اگر امریکا کے بدترین پانچ سربراہوں کو ساتھ میں رکھیں تو وہ کچھ نہیں کر سکتے، وہ اتنا ہی نقصان پہنچائیں گے جتنا بائیڈن نے 15 مہینے کے اندر ملک کو پہنچا دیا ہے۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ دن پہلے ہی امریکا کے ایک سال کے خواب کو چکناچور کر دیا، ہمیں اپنی امید برقرار رکھنی چاہئے، کیونکہ امریکا صحیح قیادت کے ساتھ ہر وقت سے زیادہ طاقتور اور عظیم بن کر میدان میں واپس آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس سے برے وقت کا تصور بھی نہیں کر سکتا، جو بائیڈن یوکرین پر روس کے افسوسناک حملے پر پوری طرح سے شکست کھا چکے ہیں۔

ٹیگس