جل گیا اسرائیل+ ویڈیو
Mar ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۳:۳۴ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین میں ایک صنعتی علاقے میں وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے وادی اردن کے صنعتی علاقے میں وسیع آتشزدگی کی خبر دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے فائربریگیڈ نے بتایا ہے کہ وادی اردن کے شلومتزیون علاقے کے ایک صنعتی مقام پر وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی ہے وہ خطرناک کیمیکل مواد کا کارخانہ تھا۔
جیروزلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر فائربریگیڈ کی 30 ٹیم روانہ کی گئی۔ ابھی تک اس واقعے سے ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔