Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکا، فائرنگ میں 6 افراد ہلاک، 10 ديگر زخمی

امریکا میں ہونے والی فائرنگ میں 6 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سکرامنٹو میں اتوار کی صبح ایک عوامی مقام پر پیش آیا۔

مقامی پولیس فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی ہے۔

مقامی پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس تقریباً 2 بجے علاقے میں گشت کر رہی تھی جب علاقے میں فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس نے دیکھا کہ سڑک پر لوگوں کا رش لگا ہوا ہے اور چھ افراد مردہ حالت میں زمین پر  پڑے ہوئے تھے۔

پولیس انتظامیہ نے بتایا کہ 6 ہلاک افراد کے علاوہ مزید 10 فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخمیوں کی حالات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔

پولیس انتظامیہ یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ واقعے میں ایک شخص ملوث ہے یا ایک سے زیادہ افراد ہے۔

ٹیگس