اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کر فعال کر دیا گیا
غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے اطراف میں آئرن ڈوم سسٹم کو مکمل طور پر آمادہ اور فعال کر دیا گیا۔
صیہونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس میں کشیدگی بڑھنے کے بعد غزہ میں صورت حال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔ بیت المقدس میں باب العامود کے علاقے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں اتوار کے روز جھڑپ ہوئی جس کے بعد صیہونی فوجیوں ںے فلسطینی جوانوں پر لاٹھی چارج کیا۔
اتوار کی جھڑپ کا دائرہ بیت المقدس میں باب الساہرہ اور سلطان سلیمان روڈ تک پھیل گیا اور صیہونی فوجیوں نے چیک پوسٹیں قائم کر کے فلسطینی جوانوں کا تعاقب اور انھیں گرفتار کرنا شروع کر دیا۔
صیہونی فوجیوں نے فلسطینی جوانوں کے خلاف ربر کی گولیاں اور گیس کے شیل استعمال کئے اور دو فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔ باب العامود میں ہونے والی جھڑپ کے بعد سے صیہونی فوجیوں میں خاصا خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔