Apr ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • روس کی بریکس گروپ کے ادائیگی نظام کو مربوط کرنے کی اپیل

روس کی وزارت خزانہ نے بریکس کی ابھرتی ہوئی معیشتوں سے قومی کرنسیوں کے استعمال کو بڑھانے اور ادائیگی کے نظام کو مربوط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی نے روس کی وزارت خزانہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ وزیرخزانہ انتوان سیلوانوف نے بریکس کے اجلاس میں کہا ہے کہ پابندیوں کی بنا پر اقتصادی صورت حال غیرمعمولی طور پر خراب ہوگئی ہے۔

انتوان سیلوانوف نے کہا کہ نئی پابندیوں نے ڈالر پر مبنی بین الاقوامی مالی سسٹم کی بنیاد کو تباہ کردیا ہے۔

روس کے وزیرخزانہ نے کہا کہ اس موضوع نے ہمیں اپنی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھانے پر مجبورکردیا ہے۔

روسی وزیرخزانہ نے اس سلسلے میں ادائگی کے نظام اور کارڈز کو مربوط کرنے نیز بریکس ممبران کے ذریعہ ایک آزاد کریڈٹ ریٹنگ کمپنی بنانے کی جانب اشارہ کیا۔

سیلوانوف نے کہا کہ موجودہ بحران انسان کا پیدا کردہ ہے اور بریکس کے رکن ممالک اس اقتصادی صورت حال کے نتائج کوآسان بنانے کے لئے تمام لازمی وسائل اورطریقہ کار متعین کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ 

روس کے خلاف عائد پابندیوں نے دنیا کے اقتصادی اور مالی ٹرانزیکشن کے تقریبا نصف ذرائع سے اس کا رابطہ کاٹ دیا ہے۔

واضح رہے کہ بریکس میں روس، چین، ہندوستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

 

ٹیگس