Apr ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • برطانوی افسر یوکرینی فوجیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں، دا ٹائمز

روس کے خلاف لڑائی میں کیف میں یوکرینی فورسز کو برطانوی فوجی افسر ٹریننگ دے رہے ہیں۔

دا ٹائمز نے دو یوکرینی کمانڈروں کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ کی خصوصی فورسز نے گزشتہ دو ہفتوں میں دو موقعوں پر انکی زیر کمان فوجی دستوں کو ٹریننگ دی ہے۔  

دا ٹائمز سے انٹرویو میں یوکرینی کمانڈر کیپٹن یوری مایرونیکو نے کہا، ”ہمیں برطانیہ سے کافی فوجی مدد ملی ہے، دو ہفتے پہلے برطانوی افسر یہاں ہماری اکائی میں موجود تھے اور انہوں نے یقینی طور پر ہمیں اچھی ٹریننگ دی اور چونکہ ہمیں کامیابیاں ملی ہیں، ہم میں خود اعتمادی آ گئی ہے۔ “

اس کمانڈر نے کہا کہ فوجی یوٹیوب ویڈیو سے برطانیہ کی طرف سے سپلائی ہونے والے اینٹی ٹینک میزائیل لانچرز کو استعمال کرنا سیکھ رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ نے سب سے پہلے سنہ 2014 میں فوجی افسروں کو بھیجا تھا جب کریمیا میں تنازعہ شروع ہوا تھا۔

 

ٹیگس