May ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • محنت کشوں کو ان کا عالمی دن مبارک ہو

ایران سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر مزدوروں کے حق میں سیمنارز منعقد ہو رہے ہیں اور ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔

یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں  تیز کی جائیں۔

گزشتہ کئی برسوں سے دنیا بھر میں 1 مئی کا دن مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایاجاتا ہے، لیکن محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے اس قدر سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں جس قدر ہونی چاہئے تھی۔

واضح رہے کہ یکم مئی 1886کے دن امریکہ کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں  کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے، لیکن پولیس نے اس پرامن جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو جاں بحق اور زخمی کردیا، جبکہ درجنوں  کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دے دی گئی، لیکن یہ تحریک ختم ہونے کے بجائے دنیا بھر میں  پھیلتی چلی گئی جو اب بھی جاری ہے۔

سحر عالمی نیٹ ورک محنت کشوں کی عظمت کے مد نطڑ ان کے عالمی دن کی مناسبت سے انھیں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس