May ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۳۲ Asia/Tehran
  • آئیرن ڈوم کی ناکامی کا پھر اعتراف

صیہونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ائیر ڈیفنس سسٹم آئیرن ڈوم ، فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے فائر کئے جا رہے راکٹوں کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کو آئیرن ڈوم پر بہت فخر ہے جسے وہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے راکٹوں کے مقابلے میں بہت متاثر ہتھیار مانتا ہے۔

رمضان المبارک کی شروع سے مسجد الاقصی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی کے بعد، منگل کے روز اسرائیل کی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پٹی اور لبنان کی سرحد سے فائر کئے جانے والے میزائلوں کو مار گرانے میں آئیرن ڈوم ائیرڈیفنس سسٹم ناکام رہا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق میزائل ڈیفنس سسٹم آئیرن ڈوم 14.5 ملی میٹر کے گولوں کے سامنے شکست کھا چکا ہے اور اسے ان گولوں کو انٹرسپٹ کرنے کے لئے 20 میزائل فائر کرنے ہوتے ہیں۔

ٹیگس