فرنکفورٹ ایرپورٹ پر مورا کی گرفتاری
ویانا مذاکرات کے یورپی کوآرڈینیٹر انریکے مورا کا کہنا ہے کہ تہران سے واپسی پر انھیں جرمنی کے فرینکفرٹ ایرپورٹ پر بلا سبب روک لیا گیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ویانا مذاکرات کے یورپی کوآرڈینیٹر انریکے مورا نے، جو ویانا مذاکرات کے بارے میں صلاح و مشورے کے لئے ایران کے دورے پر تہران آئے تھے، ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ برسلز واپس جاتے ہوئے جرمن پولیس نے انھیں ایرپورٹ پر بلا سبب روکا تھا۔ انھوں نے اس واقعے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک یورپی عہدیدار کی حیثیت سے اسپین کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے ساتھ اپنے سرکاری مشن پر تھا کہ میرے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کیا گیا۔
انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اب وہ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ آزاد ہو چکے ہیں۔ مورا نے کہا کہ انہیں اور ان کے دو ساتھیوں کو بلا سبب روکا گیا، جس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی جبکہ اس طرح سے کسی سرکاری عہدیدار کو روکنا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔