کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگی بھیانک آگ
May ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوب میں جنگلات اور پہاڑی علاقوں میں لگنے والی آگ کا دائرہ مسلسل پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک درجنوں مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، شہر اورنج کے فائر بریگیڈ کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ یہ آگ ٢٠٠ ایکڑ سے زائد علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔ دریں اثنا مقامی حکام نے لوگوں سے اپنے گھروں کو خالی کرنے اور محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔
فائر بریگیڈ عملے کے ایک عہدیدار نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ اگ اتنی شدید ہے کہ آس پاس کے علاقوں میں بھی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔