May ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran

طالبان نے اسکن ایگل ڈرون طیارے کی مرمت کرکے اسے دوبارہ اڑایا۔ اس طیارے کو امریکا نے تباہ کر دیا تھا۔

فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ طالبان نے کہا کہ اس نے ایک امریکی اسکن ایگل ڈرون طیارے کی مرمت کی جسے پہلے امریکیوں نے تباہ کر دیا تھا۔

بوئنگ کمپنی کا اسکن ایگل ڈرون طیارہ 20 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید ترین الیکٹرو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔

دریں اثناء امریکی اخبار "فارن پالیسی" نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی افواج نے افغانستان سے نکلنے سے قبل طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بکتر بند گاڑیوں سمیت بہت سارا فوجی ساز و سامان مکمل اور جزوی طور پر تباہ کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی افواج کے ہاتھوں 80 طیارے اور ہیلی کاپٹر اور افغان فوج کی بکتر بند گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد تباہ ہوئی۔

اس سے قبل پینٹاگون نے اطلاع دی تھی کہ کچھ امریکی میڈیا اداروں نے افغانستان میں 7 ارب کے فوجی سازوسامان چھوڑنے کی خبر دی تھی۔

فارن پالیسی نے لکھا کہ امریکہ نے افغانستان میں 23825 بکتر بند گاڑیاں اور 900 فوجی ٹرک چھوڑے ہیں اور یہ سامان اب طالبان کے ہاتھ میں ہے۔

ٹیگس