May ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • اسکول میں فائرنگ کی منصوبہ بندی کے الزام سولہ سالہ جرمن طالبعلم گرفتار

جرمن پولیس نے ملک کے دو اسکولوں میں قتل عام کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک سولہ سالہ طالبعلم میں گرفتار کیا ہے۔

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت اس سولہ سالہ طالبعلم کے کمرے سے بم بنانے کے وسائل، ڈیتھ لیسٹ، انتہا پسندانہ مواد پر مشتمل لٹریچر اور منشور برآمد برآمد ہوا ہے۔

تحقیقات کے مطابق مذکورہ طالبعلم نے ڈی بی جی قتل عام کے نام سے تحریر کیے جانے والے منشور میں،  سفید فام نسل کے ختم ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈی بی جی منشور کا آغاز جرمن نازی لیڈر ایڈولف ہٹلر کے ایک قول سے کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے جرمن طالبعلم نے اپنی ایک تحریر میں کلمبائن اسکول سانحہ پر یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی ہے اس میں صرف بارہ غیر سفیدفام طلبہ مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ کلمبائن اسکول کا سانحہ بیس اپریل انیس سو ننانوے کو امریکہ کے شہر کولورواڈو میں پیش آیا تھا۔

 پولیس کے مطابق طالبعلم کے پاس سے برآمد ہونے والے لٹریچر سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر قتل عام کا ارادہ رکھتا تھا۔

جرمن عدالت نے مذکورہ طالبعلم کو فائرنگ کی منصوبہ کے اعتراف کے بعد جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

ٹیگس