جنگ یوکرین کے بارے میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i405552-جنگ_یوکرین_کے_بارے_میں_نیٹو_کے_سیکریٹری_جنرل_کا_دعوی
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے دعوی کیا ہے کہ جنگ یوکرین میں یوکرین، کامیاب ثابت ہو سکتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • جنگ یوکرین کے بارے میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا دعوی

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے دعوی کیا ہے کہ جنگ یوکرین میں یوکرین، کامیاب ثابت ہو سکتا ہے۔

یوکرین کی جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ یورپ کے پچیس ملکوں کی جانب سے یوکرین کو مختلف قسم کے ہتھیار فراہم کئے گئے ہیں۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے برلن میں کہا ہے کہ یورپی ممالک اگر یوکرین کی فوجی اور اسلحہ جاتی مدد کرتے رہے تو جنگ میں یوکرین کامیاب ہو سکتا ہے۔

جنگ یوکرین شروع ہونے کے بعد سے مختلف یورپی ملکوں کی جانب سے یوکرین کو مختلف قسم کے جنگی ہتھیار فراہم کئے گئے ہیں اور سب سے زیادہ ہتھیار امریکہ نے فراہم کئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ماسکو نے  بارہا اعلان کیا ہے کہ روس، یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور یورپ کی جانب سے یوکرین کے لئے فوجی امداد صرف جنگ کے طویل اور بحران کے مزید پیچیدہ ہونے کا باعث بنی ہیں۔