May ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • پانی کے بحران سے متعلق اقوام متحدہ کا سخت انتباہ

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ دنیا میں قریب 2 ارب 20 کروڑ لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

انہوں نےکہا کہ دنیا میں ہر تین میں ایک سے زیادہ فرد یعنی قریب 2 ارب 20 کروڑ لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

ارنا کے مطابق، گوٹیرس نے بدھ کو جکارتا  میں ایک اجلاس میں کہا کہ دنیا میں 2.2 ارب افراد کی صاف پانی تک رسائی نہیں ہے جبکہ 88 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کے پاس پینے کے پانی کی بنیادی خدمات تک موجود نہیں ہیں۔

انہوں نےکہا کہ دنیا میں 4 ارب 20 کروڑ افراد  صفائی کی محفوظ سہولت کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے اس اجلاس میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سنہ 2030 تک صحت کے سبھی مراکز میں  صاف پانی اور صفائی کی سہولتیں مہیاں ہونگی۔

ٹیگس