Jul ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں ہزاروں افراد پولیو وائرس کے خطرے سے دو چار

فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں سیوریج اور آلودہ پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی وزارت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں سیوریج اور آلودہ پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد اسرائیلی فورسز نے اپنےفوجیوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین لگانا شروع کردی۔
دوسری جانب آکسفام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں دستیاب پانی کی مقدار میں 94 فیصد کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے مہلک صحت کی تباہی پیدا ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ ریڈکراس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے اسپتال بریکنگ پوائنٹ پر ہیں، جبکہ انروا کے مطابق غزہ میں انروا کے 26 مراکز صحت میں سے صرف 10 کام کر رہے ہیں۔

ٹیگس