May ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت کامیاب، وزیر اعظم کو شکست

آسٹریلیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے شکست تسلیم کر لی۔

آسٹریلیا میں عام انتخابات میں اپوزیشن آسٹریلین لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔ وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر انتھونی البانیز کو الیکشن میں فتح پر مبارک باد دی۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت  لیبر پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

لیبرپارٹی نے 151 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں 75 نشستیں حاصل کرلی ہیں اور اکثریت کے لئے اسے ایک سیٹ درکار ہے۔

دیگرجماعتوں میں لبرل نیشنل الائنس نے 58، آسٹریلین گرینز نے ایک اور دیگر 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ آٹھ نشستوں کے نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے۔

پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت نہ ملنے کی صورت میں لیبرپارٹی کو حکومت سازی کیلئے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا جس کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر انتھونی البانیز آسٹریلیا کے 31 ویں وزیر اعظم بن جائیں گے۔

لیبر پارٹی نو سال اپوزیشن میں رہنے کے بعد برسراقتدار آئی ہے۔

ٹیگس