نتن یاہو کی سازش کا ہوا پردہ فاش، سڈنی حملے سے جڑی اہم جانکاری آئی سامنے!
سڈنی حملے کے وقت موقع پر موجود مسلمان شہری نے دیگر افراد کی جان بچاتے ہوئے حملہ آور کو قابو میں کرکے صہیونی حکومت کی سازش ناکام بنادی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تفصیلات کے مطابق، آسٹریلیا کے ساحلی شہر سڈنی میں یہودی تقریب کے موقع پر ہونے والے مسلح حملے کے بعد صہیونی حکام نے واقعے کی آڑ میں ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوششیں کیں۔ آسٹریلوی حکام نے حملے کو ایک سنگین جرم قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کردیا اس کے باوجود اسرائیلی حکام نے فوری طور پر واقعے کو یہود دشمنی اور فلسطین کے مسئلے سے جوڑنے کی کوشش کی۔ اسرائیل کی پالیسی رہی ہے کہ ہر واقعے کو یہود دشمنی کے تناظر میں پیش کرے تاکہ عالمی سطح پر اپنے سیاسی مفادات کے لیے ماحول بنایا جا سکے۔
اسرائیلی امور کے ماہر مہند مصطفی نے کہا کہ وزیر اعظم نتن یاہو اس حملے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ حملے کے دوران ایک مسلمان شہری نے دوسروں کی جان بچائی اور ایک حملہ آور کو قابو میں لیا۔ اس عمل سے نتن یاہو کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ یہ منظر اسرائیلی دعووں کے بالکل برعکس تھا اور تل ابیب کی میڈیا مہم پر منفی اثر ڈالا۔
اسلامی اتحاد کونسل آسٹریلیا کے صدر راتب جنید نے کہا کہ اس حملے کو سیاسی اغراض سے بالاتر ہوکر دیکھنا چاہیے۔ اسرائیلی حکومت نے اپنے روایتی سیاسی ایجنڈے کے تحت اس واقعے کو یہود دشمنی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جو حقیقت کے بالکل مخالف ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس حوالے سے عرب و اسلامی امور کے ماہر صلاح الدین القادری نے کہا کہ اب یورپ میں عوام زیادہ ہوشیار ہوچکے ہیں اور یہودی مذہب کو اسرائیلی پالیسی سے الگ سمجھتے ہیں۔ اسرائیل کی یہ کوشش ناکام ہوگی کہ فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کو یہود دشمنی کے طور پر پیش کرے۔