May ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۵ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کے سینئر افسر نے مشکوک حالات میں خودکشی کر لی

صہیونی فوج کے ایک اعلی افسر نے مشکوک حالات میں خودکشی کر لی۔

ایک عبرانی اخبار نے غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ایک افسر کی خودکشی کی خبر دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعے اور گزشتہ سال ایک اور افسر کی ہلاکت کے درمیان گہرا تعلق ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عبرانی زبان کے اخبار "اسرائیل ہیوم" نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس ادارے میں کیپٹن کے عہدے کے ایک اسرائیلی افسر نے ہفتے قبل ایک عمارت سے کود کر خودکشی کر لی تھی۔

المیادین ویب سائٹ کے مطابق اس عبرانی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ خودکش کا یہ واقعہ اسی عمارت کے باہر رونما ہوا جہاں گزشتہ سال ایک اور کیپٹن کی لاش ملی تھی۔

تفتیش کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق اس افسر نے ذاتی عزائم اور پریشانیوں کی وجہ سے زندگی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم اخبار اسرائیل ہیوم نے اس موضوع کی جانب اشارہ کیا کہ سابق فوجی افسر کی جیل میں خودکشی اور موجودہ کیپٹن کی موت کے درمیان گہرا اور ناقابل تردید تعلق ہے۔

دریں اثنا عبرانی اخبار کو یہ پتہ چلا ہے کہ مذکورہ فوجی کیپٹن کی خودکشی، اسی یونٹ میں ہوئی جس میں ایک سال پہلے ایک افسر نے خودکشی کی تھی، یہ کوئی معمولی مسئلہ نہيں لگتا بلکہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج میں بڑی تعداد میں ہونے والی مشکوک خودکشیوں میں اضافہ ہے جس نے صیہونی حکومت کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

صیہونی حکومت نے گزشتہ ایک ماہ میں چار خودکشی کے واقعات کا مشاہدہ کیا ہے اور اسرائیل ہیوم نے اسے بہت بڑی تعداد قرار دیا ہے۔ خاص طور پر اگر ہم اس اعداد و شمار کا 2021 کے اعداد و شمار سے موازنہ کریں جس میں پورے سال میں 11 فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ 2020 میں 9 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی تھی

عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پچھلے برسوں کے دوران فوج میں خودکشیوں کی تعداد 20 سے 30 فوجیوں اور بعض اوقات اس سے زیادہ بھی تھی اور اب چند برسوں کے بعد فوج میں خودکشیوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔

ٹیگس