Jun ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • وائٹ ہاؤس کے سیاہ فام ملازمین کی نقل مکانی

پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران وائٹ ہاؤس کے بیشتر سیاہ فام ملازمین نے مستعفی ہونے یا ملازمت سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: پولیٹکو جریدے کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک وائٹ ہاؤس کے اکیس سیاہ فام ملازمین نوکریاں چھوڑ چکے ہیں یا چھوڑ کر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ان سیاہ فام ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی صحیح طریقے سے حمایت نہیں کی جاتی جس کی بنا پر ان کو ترقی کا چانس نہیں مل پاتا۔

وائٹ ہاؤس سے سیاہ فام ملازمین کی جانب سے ملازمت سے دستبردار ہونے کا معاملہ اتنا ہی بڑھ چکا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایک موجودہ اور ایک سابق عہدیدار نے اس واقعے کو بلیکزٹ کا عنوان دیا ہے۔ 

  وائٹ ہاؤس چھوڑ کر جانے کا پہلا واقعہ گزشتہ سال دسمبر میں پیش آیا تھا۔ اس واقعے سے امریکہ میں سرکاری سطح پر پائی جانے والی نسل پرستی کے تعلق سے تشویش بڑھ گئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دو ہزار بیس کے امریکی صدارتی انتخابات میں جو بایڈن کو ووٹ دینے والوں میں بائیس فیصد سیاہ فام شہری شامل رہے ہیں۔

ٹیگس