Jun ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سعودی عرب میں گرفتاریوں کی مذمت

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو خودسرانہ قرار دیا ہے

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں خودسرانہ گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بیان میں سابق سعودی انٹیلی جینس افسر سعد الجبری کے داماد اور بیٹوں کی، فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس سے پہلے سعودی عرب میں اجتماعی سزائے موت دیئے جانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
بیان میں اسی افراد کی سزائے موت کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ سعودی حکام کو اجتما‏عی سزائے موت جیسی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ سعودی حکام، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے انتباہات کو خاطر میں لائے بغیر شیعہ آبادی والے علاقوں، العوامیہ اور قطیف سمیت ملک بھر میں مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس