Jun ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکی شہری سمجھ گئے کہ ملک کی حالت بدتر ہے

ایک نئے امریکی سروے سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ ان کے ملک کی معاشی صورتحال ابتر ہو رہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: شائع شدہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی معاشرہ کمزور لیبر مارکیٹ اور افراط زر جیسے چیلنجوں سے دو چار ہے۔

ایران پریس کے مطابق امریکی چینل سی بی ایس کی جانب سے کرائے گئے ایک نئے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 75 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکا کی اقتصادی صورتحال ابتر ہو رہی ہے۔

سروے کے مطابق 44 فیصد امریکی بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا ملک اگلے سال تک کساد بازاری کے دور میں داخل ہو جائے گا۔

امریکی محکمہ تجارت نے اسے قبل امریکی معیشت سے متعلق اعداو شمار جاری کئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں امریکی اقتصادی ترقی میں غیر متوقع طور پر 1.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔

امریکی محکمہ تجارت کے مطابق جی ڈی پی میں کمی، نجی سرمایہ کاری میں کمی، برآمدات میں کمی اور وفاقی حکومت کے اخراجات اور ریاستی اور مقامی حکومتوں کے اخراجات میں اضاافہ کے عکاسی کرتی ہے جبکہ درآمدات میں اضافہ ہوا ہے جو جی ڈی پی سے کٹوتی کی جاتی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں امریکی کساد بازاری کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی حکومت کو اب ایک ایسے قحط کا سامنا ہے جو 1970 کی دہائی کے بعد سے ریکارڈ نہیں ہوا۔

ٹیگس