Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

امریکی میں فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں آئے روز کئی افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنتاکی کی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایک مسلح شخص کے مابین ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 49 سالہ لنس اسٹورز کو گھریلو تشدد کے کیس میں گرفتار کرنے کیلئے جب اس کے گھر پر پولیس گئی تو اس نے  خود کار ہتھیار سے فائرنگ شروع کی۔

دو روز قبل شیگاگو کی ایک سپر مارکیٹ میں  ہونے والی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

امریکہ میں رائج  گن کلچر کے باعث سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ دنیا کا وہ واحد ہے جہاں فائرنگ کے واقعات زیادہ رونما ہوتے ہیں اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بھی دوسرے ملکوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔

ٹیگس